شہر طیبہ کی ہوا مجھ کو مزا دیتی ہے

نعت مبارک

شہر طیبہ کی ہوا مجھ کو مزا دیتی ہے
خاک اس کی تو مریضوں کو شفا دیتی ہے

 جو عمل کرتا دل و جاں سے ہے اس کی زیست کو
سیرتِ مصطفیٰ ﷺ تنویر بنا دیتی ہے

ہو کے آتی ہے ہوا طیبہ سے جو ، آقا ﷺ کی
اپنے ہر جھونکے سے خوشبو کا پتہ دیتی ہے

مجھ کو محسوس ہوا لوٹ کر آنے سے
فرقتِ طیبہ محبت کو بڑھا دیتی ہے

نعت سرکار ﷺ پڑھوں جب بھی سکوں دل کو ملے
ماں کی آغوش کی مانند یہ سلا دیتی ہے

شہر طیبہ کے مناظر ہیں حسیں تر کتنے
اس کی آب و ہوا جادو سا جگا دیتی ہے

عشق سرکار ﷺ سے معصوم کرے گا جو بھی
ان ﷺ کی نسبت ہی اسے اوج وِلا دیتی ہے

انعام الحق معصوم صابری

تبصرے

مشہور اشاعتیں