مکہ عطا کیا کبھی طیبہ عطا کیا
نعتِ پاکﷺ
مکہ عطا کیا کبھی طیبہ عطا کیا
مولیٰ نے اس زمین کو صدقہ عطا کیا
یادِ رسولِ پاک نے تحفہ عطا کیا
اشکوں کو ان کے عشق کا سجدہ عطا کیا
مارے خوشی کے اس کے قدم ٹکتے ہی نہیں
جس کو رسولِ پاک نے رتبہ عطا کیا
ہم نعتِ پاک کہتے ہیں احسان آپکا
مدحت کا ہمکو اپنی سلیقہ عطا کیا
طیبہ کی سر زمین ہو جنت کی
سرزمین
دونوں کو رب نے ایک سا نقشہ عطا کیا
سب دوست کی مانند تھے سرکار کے لۓ
اصحاب کو حضور نے جلوہ عطا گیا
حسان کی لکھی ہوئ نعتوں کو آپنے
پارس حدیثِ ۔و۔قرآں کا جزبہ عطا کیا
Tilakraj paras india
06260431944
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں