جان و دل سے نبی پہ جو قربان ہے
میرے مولی ہو مقبول میری دعا
ہے یہ دل کی صدا آمنے سامنے
-----/////////////////
جان و دل سے نبی پہ جو قربان ہے
بس اسی کیلئے حورو غلمان ہے
دین احمد پہ چلتے ہو گر مومنو
پھر خلد بریں تجھ پہ آسان ہے
یوں تو دنیاں میں آئیں ہیں لاکھوں نبی
سارے نبیوں کا آقا ہی سلطان ہے
آپ امی نبی رحمت دوجہاں
یہ الگ آپ کی ایک پہچان ہے
انکے در کے گدا اور ادنٰی غلام
سارے مخلوق میں سب سے ذیشان ہے
اے عطا جاوں ایک دن دیار نبی
بس یہی آرزو دل کا ارمان ہے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں