کوئی مصطفیﷺ سے اعلی نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا

مشہورِ زمانہ نعت رسولﷺ جو ہم بچپن سے سنتے چلے آ رہے ہیں *مرے مصطفی کا ہمسر نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا* قافیہ کی تبدیلی کے ساتھ ایک کوشش

نعت رسولﷺ

کوئی مصطفیﷺ سے اعلی نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا
کہ جہاں میں ان سا پیدا نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا

یہ زمین و آسماں بھی بنے آپﷺ کے ہی صدقے 
کوئی شاہِ دوجہاں سا نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا

پڑا نورِ ماہ پھیکا رخِ مصطفیﷺ کے آگے
کوئی بڑھ کے ان سے پیارا نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا

وہ امام انبیاء ہیں وہ حبیب کبریا ہیں
کوئی مثلِ شاہِ بطحا نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا

گیے عرش پر شہ دیںﷺ بنا میزبان مولیٰ
کوئی ایسی شان والا نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا

جو رکھے گا بغض دل میں مری امی عائشہؓ سے 
وہ کبھی مرے نبی ﷺکا نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا

کوئی لاکھ چاہے انﷺ سے مرا دل ہٹانا شہزاد
مرا کم نبی ﷺسے رشتہ نہ ہوا نہ ہے نہ ہوگا

از۔ محمد شہزاد تھےپوری (بجنور)

تبصرے

مشہور اشاعتیں