بھلا کیوں نہ ہو دل میں چاہت تمہاری

نعت رسولﷺ

بھلا کیوں نہ ہو دل میں چاہت تمہاری
ہمیں بخشوائے گی رحمت تمہاری

شرف در حقیقت ملا انبیا کو
انہیں مل گئی ہے امامت تمہاری

ہمیں خلد کا غم بھلا کس لیے ہو
تمہارے ہیں ہم  اور  جنت تمہاری

مخالف تھے کفار مکہ کے لیکں
تھی  تسلیم سب کو  صداقت تمہاری

مسرت کا اسکی ٹھکانہ نہ ہوگا
عطا جس کو ہوگی شفاعت تمہاری

وہ محشر میں کیوں آب ِکوثر پئے گا 
نہیں دل میں جس کے محبت تمہاری

قلم میں نے یہ سوچ کر رکھ دیا ہے
بیاں مجھ سے ہوگی نہ عظمت تمہاری

اے باد صبا تو نبیﷺ سے یہ کہنا
ہے بے حد پریشان امت تمہاری

یہ نیت  ہے شہزاد عاصی کی آقا
کرے گا یہ تا عمر مدحت تمہاری

از۔ محمد شہزاد تھےپوری( بجنور)

تبصرے

مشہور اشاعتیں