کیا بتاؤں کہ کیا محمدﷺ ہیں

کیا بتاؤں کہ کیا محمدﷺ ہیں
عقل سے ماورا محمدﷺ ہیں

سدرۃ المنتہی کے راہی ہیں
مظہرِ کبریا محمدﷺ ہیں

انبیاء سارے ہیں مُعزَّز ہر
سید الانبیاء محمدﷺ ہیں

شاہِ بطحا کہوں میں کیسے انہیں
شاہِ ہردوسرا محمدﷺ ہیں

لاکھ مانگو کروڑ دیتے ہیں
بحرِ جود و سخا محمدﷺ ہیں

مجھ کو کیوں کر ہو ڈر بھٹکنے کا
جب مرے رہنما محمدﷺ ہیں

اے مریضو! پڑھو درود و سلام 
رنج و غم کی دوا محمدﷺ ہیں

خوف کیوں ہو ہمیں سرِمحشر
جب شفیع الورا محمدﷺ ہیں

اور مانگوں نہ کچھ بھی صفدر میں
بس مرا مدعا محمدﷺ ہیں

محمد صفدر سیاف

تبصرے

مشہور اشاعتیں