تو نبی سے پوچھ کر جانا نبی کے شہر میں

نعتِ پاک ﷺ 

تو نبی  سے پوچھ کر جانا نبی کے شہر میں 
کام کیا ہے موت تیرا زندگی کے شہر میں 

آپ ممبر پر بٹھاکر سنتے ہیں حسان سے 
نعت کہتے ہیں نبی کی  وہ   نبی کے شہر میں

نور جیسا مجھ کو میرے جسم کا سایہ لگا
 تیرگی دکھتی نہیں ہے روشنی کے شہر میں  

جتنی پاکیزہ زمیں ہےاتنی مٹی پاک ہے 
پاؤں رکھیں ہم کہاں پاکیزگی کے شہر میں 

نور مکہ نور طیبہ نور ہے شہرِ نجف 
سجدہ کرنے جاؤں گا میں بندگی کے شہر میں 

ہر طرف جنت کی خوشبو ہر طرف  کھلتے گلاب 
اسلۓ میں بس گیا ہوں تازگی کے شہر میں 
۔
میں ہؤا پارس نبی کی نعت کہنے کے طفیل
خواب میں  لکھتا ہوں میں نعتیں  نبی کے شہر میں 

Tilakrajparasindia
06260431944

تبصرے

مشہور اشاعتیں