موت یوں آئے کھڑا ہوں میں درِ آقا ﷺپر

نعت رسولﷺ

اے خدا میری یہ مقبول دعا ہو جائے
مجھ کو تدفین  مدینے میں عطا ہو جائے

موت یوں آئے کھڑا ہوں میں درِ آقا ﷺپر 
جسم سے روح اسی لمحہ  جدا ہو جائے

یہ زمانہ رہے ناراض کوئی فکر نہیں
مجھ سے لیکں مرا مولٰی نہ خفا ہو جائے

مدح کرتا ہوں مگر  دل سے ہے اقرار مجھے
یہ تو ممکن نہیں حق ان ﷺ کا ادا ہو جائے

نعتیہ شعر تو کہتا ہوں مگر ڈرتا ہوں 
کہ کہیں شان میں انﷺ کی نہ خطا ہو جائے

سہل ہے اس کا شریعت پہ عمل کرنا پھر 
جس کا دل سرورِ عالمﷺ پہ فدا ہو جائے

سرور دیں کو سنا دے تو اگر نعت مری
مجھ پہ احسان ترا بادِ صبا ہو جائے 

تیری عقبٰی بھی سنور جائے گی شہزاد اگر
نام آقا ﷺکے غلاموں میں ترا ہو جائے

از۔ محمد شہزاد تھےپوری( بجنور)

تبصرے

مشہور اشاعتیں