صحابہؓ جیسی آقاﷺ سے محبت کون کرتا ہے
نعت رسولﷺ
صحابہؓ جیسی آقاﷺ سے محبت کون کرتا ہے
نچھاور ان پہ جان و مال و دولت کون کرتا ہے
شکایت لے کے مالک کی وہ آیا پاس آقاﷺ کے
پتہ تھا اونٹ کو بھی ہم پہ شفقت کون کرتا ہے
رسل اور انبیا سارے کھڑے ہیں با ادب صف میں
ذرا دیکھو تو اقصیٰ میں امامت کون کرتا ہے
شہ دیںﷺ سے شفاعت کی مجھے امید ہے ورنہ
گنہ گاروں کی محشر میں شفاعت کون کرتا ہے
قیام اللیل میں آجاتا پیروں پر ورم انﷺ کے
محمد مصطفی ﷺجیسی عبادت کون کرتا ہے
مثالِ مصطفیﷺ ہر گز نہ مل پائے گی دنیا میں
”شکم پر باندھ کر پتھر حکومت کون کرتا ہے “
عمرؓ ایمان لے آیا نمازیں ہوں گی کعبہ میں
کہا، اب روکنے کی دیکھوں جرات کون کرتا ہے
ثنا کرنے کو کرتے ہیں سبھی شہزاد آقاﷺکی
مگر حسان بن ثابت ؓ سی مدحت کون کرتا ہے
از۔ محمد شہزاد تھےپوری( بجنور)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں