سن لی مفلس کی التجا تو نے

حمد باری تعالی

سن لی مفلس کی  التجا تو نے
شہر طیبہ  دکھا دیا تو نے

جو نہ مانگا تھا فضل سے اپنے 
کر دیا وہ بھی ہے عطا تو نے

نعت گوئی بھی اک  عبادت ہے 
اس کا فن بھی عطاء کیا  تو نے

بھیج کر امتِ شہِ دیں میں 
ہم پہ  احسان کر دیا تو نے

دستِ فرعون میں ہی موسٰی کو
 کر دیا پال کر  بڑا  تو نے

یہ بھی یا رب ترا کرم ہے جو 
اپنے آگے جھکا دیا تو نے

تیری تعریف میں کہے اشعار 
مجھ کو توفیق دی خدا تو نے

حفظِ قرآن پاک کی دولت 
دے کے رتبہ بڑھا دیا تو نے

یہ ہے شہزاد کا یقیں اس کو
”جو دیا اے خدا دیا تو نے “

از۔ محمد شہزاد تھےپوری(بجنور)

تبصرے

مشہور اشاعتیں