ذکرِ رسول ﷺ پاک سے قسمت نکھر گئی

روزانہ نئی نعت مبارک 
23 شوال المکرم 1445ھ 2 مئی 2024ء جمعرات 
بزم ادب نگر انٹرنیشنل کے 168 ویں عالمی مشاعرے میں کہی گئی 

نعتِ رسول ﷺ 

ذکرِ رسول ﷺ پاک سے قسمت نکھر گئی
خوشبو محبتوں کی فضا میں بکھر گئی

نظریں جمی رہیں تھیں اسے دیکھ کر حسیں
تصویر روضے کی مرے دل میں اتر گئی

سجدے میں سر جھکا لیا سن کر نصیب پر
عاشق کو حاضری کی یہ جونہی خبر گئی

پہلے بھٹک رہا تھا نشیب و فراز میں
سیرت پہ چل کے زندگی میری سنور گئی

آقا ﷺ کے شہر پاک میں ہر وقت ہر جگہ
دیکھا ہے نور نور نظر یہ جدھر گئی

جنت بنا مقام وہ طیبہ کی سر زمیں
جس جا پہ ذاتِ سیدِ مرسل ﷺ ٹھہر گئی

معصوم نعت آپ ﷺ کی ایسی لکھے کہ پھر
اے کاش ہر کوئی کہے دل میں اتر گئی

انعام الحق معصوم صابری

تبصرے

مشہور اشاعتیں