در پر حضور ﷺ پاک کے آ کر چلے گئے
روزانہ نئی نعت مبارک
21 شوال المکرم 1445ھ 30 اپریل 2024ء منگل
بزم عالی طرح سخن کے ساتویں عالمی میر غلام رسول نازکی مشاعرے میں کہی گئی
نعتِ رسول ﷺ
در پر حضور ﷺ پاک کے آ کر چلے گئے
عشاق سر کو اپنے جھکا کر چلے گئے
قسمت ہماری دیکھئے آقا ﷺ کے شہر میں
"سویا ہوا نصیب جگا کر چلے گئے"
ہم کو یقین ہے کہ سنبھالیں گے ایک دن
ہم دل کا حال اپنا بتا کر چلے گئے
جھولی بھریں گے آپ ﷺ ہی ہم کو یقین ہے
پلکوں کو ان ﷺ کی رہ پہ بچھا کر چلے گئے
معصوم مصطفیٰ ﷺ کا کرم ہے کہ آج ہم
رو رو ادب سے نعت سنا کر چلے گئے
انعام الحق معصوم صابری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں