نور پہ نور کی سوغات کا دروازہ کھلا
نعتِ پاک
نور پہ نور کی سوغات کا دروازہ کھلا
لامکاں پر جو ملاقات کا دروازہ کھلا
آپ معراج پہ اللہ سے ملنے پہنچے
عرشِ اعظم پہ تبھی رات کا دروازہ کھلا
میں نے سرکار کی سیرت پڑھی سنت سمجھی
دل میں جزبات اٹھے نعت کا دروازہ کھلا
ہم نے قرآن پڑھا آپ کا پیغام سنا
تب کہیں جا کے مناجات کا دروازہ کھلا
آپ کے دین کا اعلان ہؤا جس دن سے ۔
سارے عالم میں مساوات کا دروازہ کھلا
ان کی آمد ہوئ چش دن سے مری دنیا میں
مفلسوں کے لۓ صدقات کا دروازہ کھلا
جب سے سرکار بنے رحمتِ عالم پارس
رحمتوں کے لۓ برسات کا دروازہ کھلا
Tilakrajparasindia
062604319444
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں