مقدر ذرا آزمانے لگے ہیں

روزانہ نئی نعت مبارک
7 رمضان المبارک 1445ھ 18 مارچ 2024ء سوموار
بزم سخن شعر و شاعری گروپ کے 47 ویں عالمی مشاعرے میں کہی گئی

نعتِ رسول ﷺ 

مقدر ذرا آزمانے لگے ہیں
مدینے سے لو ہم لگانے لگے ہیں

"مدینے کے سپنے سجانے لگے ہیں"
محمد ﷺ کو دل میں بسانے لگے ہیں

زمانے سے بڑھ کر مدینے کے ہم کو
مناظر وہ دلکش سہانے لگے ہیں

نبی پاک ﷺ کی چل کے سیرت پہ ہم تو
مقدر بھی اپنا جگانے لگے ہیں

عقیدت مودت مسرت بھرا ہم
محبت کا گھر بھی بنانے لگے ہیں

درودوں سلاموں کے گجرے زباں پر
درِ پاک پر ہم تو لانے لگے ہیں

مدینے میں معصوم رو رو ادب سے
لکھی اپنی نعتیں سنانے لگے ہیں

انعام الحق معصوم صابری

تبصرے

مشہور اشاعتیں