قسمت نظر سے ان ﷺ کی ہماری بدل گئی

ردیف بدل گئی
بحر مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن 

قسمت نظر سے ان ﷺ کی ہماری بدل گئی
ہم سب کی زندگی بھی یہ ساری بدل گئی

سیرت پہ چل کے آپ ﷺ کی دنیا میں دوستو
پھر جیت میں تو بازی بھی ہاری بدل گئی

مشکل میں تھی گھری ہوئی ، رحمت سے پڑھ کے پھر
ہستی درود سے جو سنواری ، بدل گئی

تھا مختصر قیام طوالت میں ، آپ ﷺ کے
پھر واپسی کرم سے ہماری بدل گئی

معصوم خوش نصیب ہو مدت سے مستقل
نعتوں سے شاعری بھی تمہاری بدل گئی

انعام الحق معصوم صابری

تبصرے

مشہور اشاعتیں