جب آئے مصطفی تو شریعت بدل گئی

روشن ہوا زمانہ طریقت بدل گئی 
جب آئے مصطفی تو شریعت بدل گئی

اپنا بھی نام ہونے لگا ہے عروج پر
لکھ دی نبی کی نعت تو قسمت بدل گئی

اے سعدیہ رسول معظم کے ہی طفیل
برکت ہےتیرے گھرمیں کہ دولت بدل گئی

ظلم و ستم نے ڈیرا اٹھایا جہان سے
آمد پہ مصطفی کی نظامت بدل گئی

کفروشرر کا قلعہ ہوا لرزہ بر اندام
ماہ عرب سے دین کی شوکت بدل گئی

نکلی جو روشنی کی چمک غار نور سے 
اس روشنی سے حسن کی رنگت بدل گئی

پیارے عمر جو پہنچے ہیں اپنی بہن کے گھر
قرآن سن کے پل میں ہی نیت بدل گئی

امجد رسول پاک نے شق القمر کیا
تب سے فلک کے چاند کی ہیئت بدل گئی

غلام مصطفی امجد بہاری

تبصرے

مشہور اشاعتیں