مصطفی آپ کے گھربار کی یاد آتی ہے
ــــــــــــــــــــــــــ نعت پاک ــــــــــــــــــــــــــــ
مصطفی آپ کے گھربار کی یاد آتی ہے
مسند و منبر و مینار کی یاد آتی ہے
ہوتے بوبکر و عمر جس میں اور عثمان و علی
اب تو ہر آن وہ دربار کی یاد آتی ہے
دیکھ کر چاند بھی جس چہرے کو شرما جائے
مجھ کو اس روئے ضیابار کی یاد آتی ہے
جس کی تعبیر ہے قرآن میں واللیل سجی
آپﷺ کے گیسوئے خمدار کی یاد آتی ہے
میرے آقا کے پسینے کی خوشبو جس میں
شہر طیبہ کے وہ گلزار کی یاد آتی ہے
مثل شاہوں کے نہ دستار و قبا ہی پہنے
دونوں عالم کے وہ سردار کی یاد آتی ہے
مدح جس ذات کی کرتے ہیں عدو بھی عامرؔ
مجھ کو اس صاحب کردار کی یاد آتی ہے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں