خالق نے یوں حبیب کو ذیشان کردیا

خالق نے یوں حبیب کو ذیشان کردیا
سب انبیاء کا آ پ کو سلطان کردیا

انسانیت کا درس دیا اس جہان میں
انسان کو بھی آ پ نے انسان کر دیا

رحمت بنا کے بھیجا خدا ہے کریم نے
خالق نے مومنوں پہ یہ احسان کردیا

مقصود کائنات کا حبدار جو بنا
ایسے بشر کو صاحب ایمان کردیا

شمس الضحیٰ کی نعت مجھے بخش دی نصیر
آختر کی تو نجات کا سامان کردیا

نصیر احمد اختر ۔۔ فیصل آباد

تبصرے

مشہور اشاعتیں