قرآنِ مقدس کبھی پڑھ کر تو ذرا دیکھ
نعت رسولﷺ
قرآنِ مقدس کبھی پڑھ کر تو ذرا دیکھ
اللہ نے کی ہے مرے آقاﷺ کی ثنا دیکھ
پہنچے مرے آقا ﷺ تو جماعت بھی تھی تیار
نبیوں کی امامت کا شرف ان کو ملا دیکھ
امت کی وہ بخشش کی سفارش بھی کریں گے
اللہ نے محبوب کو یہ حق بھی دیا دیکھ
وہ خون کے پیاسوں کو بھی دیتے ہیں دعاٸیں
سرکار دوعالمﷺ کی کریمانہ ادا دیکھ
دل بول اٹھے گا یہ ہے جنت کا نظارا
اک بار مدینے میں کبھی جا کے ذرا دیکھ
ہر وقت وہاں ہوتی ہے انوار کی بارش
"چل مسجد نبوی کی وہ نورانی فضا دیکھ "
عاصی ہے مگر کرتا ہے سرکارﷺ کی مدحت
شہزاد پہ مولی کی ہوٸی کیسی عطا دیکھ
از۔ محمد شہزاد تھےپوری (بجنور)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں