رسول پاکﷺ کا جو بھی غلام ہو جاٸے
نعت رسولﷺ
رسول پاکﷺ کا جو بھی غلام ہو جاٸے
بلند اس کا جہاں میں مقام ہو جاٸے
یہ آرزو مرے مولی تمام ہو جاٸے
نبیﷺ کے شہر میں کچھ دن قیام ہو جاٸے
مرے بھی حق میں شفاعت حضورﷺ کرنا تم
کہ مجھ پہ آتشِ دوذخ حرام ہو جاٸے
مرے رسولﷺ کی موجود گی میں نبیوں کی
مجال کیا تھی کہ کوٸی امام ہو جاٸے
نبیﷺ کے شہر میں جاکر نہ آٶں پھر واپس
مری حیات وہیں پر تمام ہو جاٸے
کوٸی نہ بھوکا رہے گا زمانے بھر میں اگر
عمرؓ کے دور سا قاٸم نظام ہو جاٸے
در رسولﷺ کی حاصل ہو مجھ کو دربانی
"تمام عمر اسی میں تمام ہو جاٸے"
کروں گا اپنے مقدر پہ ناز میں شہزاد
مرا جو ان کے غلاموں میں نام ہو جاٸے
از۔ محمد شہزاد تھےپوری (بجنور)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں