یوں نانا سے وعدہ وفا کر دیا ہے

فعولن فعولن فعولن فعولن 

یوں نانا سے وعدہ وفا کر دیا ہے 
 سبھی کا سبھی گھرفدا کر دیا ہے

مرے پیر مرشد ہیں شبیر مولا 
مرید اپنا مجھ کو سدا کر دیا ہے 

 وہ نیزا جو گردن پہ جب چل رہا تھا 
 تو سجدہ خدا کا ادا کر دیا ہے 

نہیں ہے نبی کا نہ ہے وہ حسینی 
 وہ سجدے کو جس نے قضا کر دیا ہے 

نہ گبھرا توں شبیر محشر کے دن سے 
 دل و جان ان پر فدا کر دیا ہے

سید شبیر شاہ چشتی جموں کشمیر انڈیا

تبصرے

مشہور اشاعتیں