جب کوئی حمد و ثنا کہتے ہیں
نعت شریف
جب کوئی حمد و ثنا کہتے ہیں
پڑھ کے ہم صلِ علیٰ کہتے ہیں
ہادئِ حقﷺ کو سبھی رہبر بھی
پیشوا , راہ نما کہتے ہیں
جو بھی فرمانِ خدا ہوتا ہے
وہ ہی محبوبِ خدا ﷺ کہتے ہیں
نوری پیکرﷺ کی زیارت ہو نصیب
انﷺ کے دیوانے سدا کہتے ہیں
در پہ سرکارﷺ بلا لیں ہم کو
کر کے دن رات دعا کہتے ہیں
زم زم و خاکِ مدینہ کو تو ہم
اپنے ہر دکھ کی دوا کہتے ہیں
نعت ہوتی ہے عنایت جو ہمیں
اس کو مولا کی عطا کہتے ہیں
عنایت علی عنایت , فیصل آباد
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں