زندگی میں مدینہ چاہتا ہے
7 محرم الحرام 1445ھ 26 جولائی 2023ء
عنکبوت سخن کے 68 ویں عالمی مشاعرے میں کہی گئی
خفیف مسدس مخبون محذوف
فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن
نعت مبارک
زندگی میں مدینہ چاہتا ہے
دل وہیں پر ہی جینا چاہتا ہے
شہر سرکار ﷺ میں مروں یارب
دل مرا تو سکینہ چاہتا ہے
کامیابی کے واسطے عاشق
راہ سنت پہ چلنا چاہتا ہے
دوڑتا یہ غلام آئے گا
حاضری کو اشارا چاہتا ہے
خلد میں جانے کے لئے آقا ﷺ
آپ ﷺ کا ہی سہارا چاہتا ہے
پاک روضہ ہو سامنے ان ﷺ کا
دلربا یہ نظارہ چاہتا ہے
چشم معصوم پر کرم کی ہو
نعت سرکار ﷺ لکھنا چاہتا ہے
انعام الحق معصوم صابری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں