شہر طیبہ کی میں پاکیزہ فضائیں ، مانگوں

کلام : مانگوں
ڈاکٹـⷢــⷪــⷮــⷭــⷪــᷙــر محـᷘــᷧــᷟــᷟــᷧــⷩــᷴــᷟمد اظہـⷢــⷽــⷩــᷦــⷣــر خالـᷘــ᷵ــᷝــⷽــⷩــᷜــد
16-07-2023

شہر طیبہ کی میں پاکیزہ فضائیں ، مانگوں
اپنے اللہ سے رو رو کے دعائیں ، مانگوں

جو اڑا کر مجھے لے جائیں مدینہ کی طرف
میں خدا سے وہ دعاؤں میں ہوائیں ، مانگوں

میں دعاؤں میں لجاجت سے پکاروں تجھ کو
میرے اللہ مدینہ تو دکھائیں ، مانگوں

سامنے روضے کے بیٹھوں میں زیارت بھی کروں
مجھ کو طیبہ کی اذانیں بھی سنائیں ، مانگوں

ان ﷺ کے کوچے میں پھروں میں بھی دیوانہ بن کر
پیارے آقا ﷺ کا مدینہ یوں پھرائیں ، مانگوں

تیرا بندہ یہ خطا کار ہے توبہ کرتا
معاف کر دے اے خدا ، سب ہی خطائیں ، مانگوں

رب کی توفیق سے لکھتا ہوں میں نعتیں اظہر
سارے احباب دلوں میں یہ بسائیں ، مانگوں

ڈاکٹر محمد اظہر خالد ، خیرپور ٹامیوالی

Muneer Ahmed

تبصرے

مشہور اشاعتیں