جہاں کا نگینہ چلو دیکھتے ہیں

نعت رسول پاک

جہاں کا نگینہ چلو دیکھتے ہیں
درخشاں مدینہ چلو دیکھتے ہیں

وہی لے کے جائے گا جنت میں ہم کو
عقیدت کا زینہ چلو دیکھتے ہیں

لگاتا ہے وہ پار سب عاصیوں کو
یہ دینی سفینہ چلو دیکھتے ہیں

لے آتا ہے پیغام رحمت جہاں میں
مبارک مہینہ چلو دیکھتے ہیں

معطر ہے جو عطر سے بھی زیادہ
نبی کا پسینہ چلو دیکھتے ہیں

خدا نے ودیعت کیا ہے جو ان میں
عمل کا خزینہ چلو دیکھتے ہیں

سدا دل سے اپناکے دنیا میں احمد
نبی کا قرینہ چلو دیکھتے ہیں

سیدمختار احمد دکنی گلبرگہ

تبصرے

مشہور اشاعتیں