درِ شاہِ والا ﷺ چلو دیکھتے ہیں

نعتِ رسولِ مقبول ﷺ 

درِ شاہِ والا ﷺ چلو دیکھتے ہیں
کہ کعبے کا کعبہ چلو دیکھتے ہیں

جہاں جا کے ہوتی ہے سیراب دنیا
کرم کا وہ دریا چلو دیکھتے ہیں

فدا جس پہ تختِ سلیماں ہوا ہے
وہ بستر نبی ﷺ کا چلو دیکھتے ہیں

مہکتی ہیں جس سے دوعالم کی سانسیں
گلِ باغِ طیبہ چلو دیکھتے ہیں

جو انگشتِ آقا ﷺ سے ارضِ حرم پر
بہا نوری چشمہ چلو دیکھتے ہیں

جہاں خم ہے دنیا کی ہر بادشاہی
حرم شاہِ دیں ﷺ کا چلو دیکھتے ہیں

برستی ہے دن رات رحمت وہاں پر
درِ شہہ ﷺ کا جلوہ چلو دیکھتے ہیں

مَلَک نے جُھلایا تھا "حسان" جس کو 
نبی ﷺ کا وہ جھولا چلو دیکھتے ہیں

محمد حسان اعظمی

تبصرے

مشہور اشاعتیں