ہے جو ارض و سماں میں ضیاء مصطفیٰﷺ

ہے جو ارض و سماں میں ضیاء مصطفیٰﷺ
نور ہے آپ کے حسن کا مصطفیٰﷺ

مٹ گئ تیرگی ہو گئ روشنی 
بن کے آۓ جو شمسُ الضُّحیٰ مصطفیٰﷺ

گرچہ آۓ جہاں میں بہت انبیاء
ہیں مگر سید الانبیاء مصطفیٰﷺ

ڈوب سکتا نہیں وہ سفینہ کبھی
جس سفینے کے ہوں ناخُدا مصطفیٰﷺ

قافلہ وہ بھٹک جاۓ ممکن نہیں
جس کے ہوں رہبر و رہنما مصطفیٰﷺ

اور اللّٰہ ہمیں کچھ نہیں چاہیے
ہم فقیروں کا ہیں مدّعا مصطفیٰﷺ

رنج صفدر سبھی جاں فزا ہو گۓ 
جب ہوا وردِ صلِّ علیٰ مصطفیٰﷺ

محمد صفدر سیاف

تبصرے

مشہور اشاعتیں