وہ فقہی عدالت چلو دیکھتے ہیں
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم (2)
وہ فقہی عدالت چلو دیکھتے ہیں
نبی کی شریعت چلو دیکھتے ہیں
وہ رہبر ہمارے وہ آنکھوں کا تارہ
کہاں ہیں سکونت چلو دیکھتے ہیں
انہی کے ہی صدقے منور جہاں ہے
وہ آنکھوں کی لذّت چلو دیکھتے ہیں
وہ موتی جو اخلاق کا ہے جہاں میں
طہارت، لطافت چلو دیکھتے ہیں
جہاں میں مکمل ہے ہستی اُسی کی
انہی کی خلافت چلو دیکھتے ہیں
یہ دینِ معزّز ملا ہے ہمیں جو
ہے ان کی شریعت چلو دیکھتے ہیں
وہ شاہِ رسل ہیں وہ شاہِ اُمم ہیں
وہ خلقِ عظیمت چلو دیکھتے ہیں
ملا تم کو نورانی رتبہ یہ ان سے
چراغِ نبوت چلو دیکھتے ہیں
✍: بشیرأحمد نورانی (أرکانی)
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں