درِ پاکِ سرور چلو دیکھتے ہیں نعت شریف

یکجا کلام نعت پاک

درِ پاکِ سرور چلو دیکھتے ہیں
بنانے مقدّر چلو دیکھتے ہیں

درودوں کی ڈالی سلاموں کےگجرے
سجائے لبوں پر چلو دیکھتے ہیں

وہ صبحِ مدینہ کی دل کش بہاریں
ہے شب بھی منوّر چلو دیکھتےہیں

بڑے شوق سے کرتے ہیں تاج والے
گدائی جہاں پر چلو دیکھتے ہیں

نہیں کوئی محروم ہوتا جہاں پر
یقیں نہ ہوچل کرچلو دیکھتے ہیں

غبارِ مدینہ بنانے کو سرمہ
جھکائے ہوئے سرچلو دیکھتے ہیں

بلائیں گے اک روز شاہِ مدینہ
اسد کوبھی درپرچلودیکھتے ہیں

اسد الله نظامی مصباحی کبیر نگری

تبصرے

مشہور اشاعتیں