مدینے کا منظر چلو دیکھتے ہیں

مدینے کا منظر چلو دیکھتے ہیں 
وہ خاک معطر چلو دیکھتے ہیں

جہاں پر ہے روضہ خدا کے نبی کا
مقام منور چلو دیکھتے ہیں

حبیب خدا ہیں وہ شافع محشر
ہے ان کا بڑا در چلو دیکھتے ہیں

برستی ہے بارش جہاں رحمتوں کی 
وہ رنگیں مناظر چلو دیکھتے ہیں

نہیں آتا جس در سے خالی کوئی بھی
وہاں بن گدا گر چلو دیکھتے ہیں

مدینے کی گلیوں میں بہتے ہیں ہر سو
وفاؤں کے ساگر چلو دیکھتے ہیں

بھروسہ ہے مجھکو بلائیں گے آقا 
ہے مظلومہ شاکر ،چلو دیکھتے ہیں

سیدہ مظلوم فاطمہ جعفری

تبصرے

مشہور اشاعتیں