جہاں کو بھلا کے چلو دیکھتے ہیں

نعت رسول مقبول ﷺ 

جہاں کو بھلا کے چلو دیکھتے ہیں
مدینے میں جا کے چلو دیکھتے ہیں

سنا ہے مدینے کی مٹی ہے اکسیر
مقدر جگا کے چلو دیکھتے ہیں

فقیری وہاں کی امیری سے بہتر
وہی گھر بنا کے چلو دیکھتے ہیں 

فرشتے جسے چوم تے ہر گھڑی ہیں
وہ روضہ شہا کے چلو دیکھتے ہیں

نبی کی آمد کا ہے موقع عزیزوں
گھروں کوسجا کےچلو دیکھتے ہیں

اے منظور دل کے سکوں کو نبی پر
قلم اب اٹھا کے چلو دیکھتے ہیں

غفران احمد منظور فیضی راج محلی (جھارکھنڈ)

تبصرے

مشہور اشاعتیں