نعت کہنا تو جاودانی ہے
15 رمضان المبارک 1444ھ 6 اپریل 2023ء
نعت رسول ﷺ
نعت کہنا تو جاودانی ہے
میرے آقا ﷺ کی مہربانی ہے
ذکر سرکار ﷺ سے بہاریں ہیں
فرش تا عرش گل فشانی ہے
اس سے ملتی شفا مریضوں کو
کیا یہ زم زم کا خوب پانی ہے
زندگی کیا بلال ، قرنی کی
عشق آقا ﷺ سے جاودانی ہے
در پہ اپنے بلائیے سرور ﷺ
نعت معصوم نے سنانی ہے
انعام الحق معصوم صابری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں