وہ دربار چل کر چلو دیکھتے ہیں
یکجا کلام
وہ دربار چل کر چلو دیکھتے ہیں
جو ہے سب سے بہتر چلو دیکھتے ہیں
انہیں سے تو جنت کا رستہ ملے گا
وہی تو ہیں رہبر چلو دیکھتے ہیں
جنہوں نے نبی کا زمانہ ہے دیکھا
وہ محراب و منبر چلو
دیکھتے ہیں
کہاں سو رہے ہیں خدیجہ کے شوہر
دو عالم کے سرور چلو دیکھتے ہیں
کسے چومتے ہیں سب حجاج جاکر
وہ جنت کا پتھر چلو دیکھتے ہیں
اشارہ ملے رب کی رحمت کا ہم کو
تو ہم نعت کہہ کر چلو دیکھتے ہیں
برستی ہے رحمت جہاں پر ہمیشہ
وہ شہرِ منور چلو دیکھتے ہیں
سیّدہ منوّر جہاں منوّر
کینیڈا
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں