مرے آقا ﷺ مرےمولا ﷺ بچالے تو قیامت میں
نعتیہ غزل
مرے آقا ﷺ مرےمولا ﷺ بچالے تو قیامت میں
مرے رہبرﷺ مرے ہادی ﷺ غلامی دےدے جنت میں
ستائش کی تمنا تو نہیں لیکن کرم مل جائے
مرے احسن ﷺ مرے محسن ﷺ ہو شاباشی جو خدمت میں
گناہوں سے بھری گھٹری یہ ہے اعمال کی میری
مرے والی مرے وارث نظر ہے بس شفاعت میں
خدا محبوب رکھتا ہے جو آقا ﷺ سے کرے الفت
مرے مالک مرے خالق نبی ﷺ ہیں ہر عبادت میں
تماشا ہے یہ دنیا کی نرالی پوجا دولت کو
مرے عابد مرے زاہد ہیں افضل ساری امت میں
ستارے چاند سورج کی طرح روشن ہیں جو اعلیٰ
مرے حافظ مرے قاری ہیں ایماں کی حفاظت میں
انوارالحسن اعلیٰ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں