عرب کے نظارے چلو دیکھتے ہیں
نعت رسولِ مقبول ﷺ
عرب کے نظارے چلو دیکھتے ہیں
ضیاؤں کے دھارے چلو دیکھتے ہیں
جہاں میرے آقا ﷺنے رکھے قدم ہیں
چمکتے ستارے چلو دیکھتے ہیں
ثنا پیارے آقا ﷺکی جن میں لکھی ہے
وہ قرآں کے پارے چلو دیکھتے ہیں
صحابہؓ وہ تھے جو نُجومِ ہدایت
لکھا ان ؓ کے بارے چلو دیکھتے ہیں
گلابوں نے پائی پسینے سے خوشبو
مہکتے "کیارے" چلو دیکھتے ہیں
جو غَمَّاز ہوتے تھے خُوشبو بسائے
وہ کوچے پیارے چلو دیکھتے ہیں
جو گلؔزار اِقرا کے جلوے لیے ہیں
وہی سَنگ پارے چلو دیکھتے ہیں
گلزار احمد گلزار شاہکوٹ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں