وہ جنت کی جنت چلو دیکھتے ہیں
نعت شریف
وہ جنت کی جنت چلو دیکھتے ہیں
وہ ارضِ سکینت چلو دیکھتے ہیں
بڑے مہرباں ہیں وہ امت پہ اپنی
نبیﷺ کی محبت چلو دیکھتے ہیں
صحابہؓ نے اپنایا جس کو ہر اک پل
وہ اندازِ سیرت چلو دیکھتے ہیں
جو پھیلے ہوئے ہیں مدینے میں ہر سو
وہ انوار و نکہت چلو دیکھتے ہیں
جسے رومیؒ و جامیؒ ، سعدیؒ نے لکھا
وہ شہکارِ مدحت چلو دیکھتے ہیں
جنہیں دیکھنے ہی سے مل جائے جنت
سراپا شفاعت چلو دیکھتے ہیں
سموئے ہوئے ہیں ریاضؔ عاصی جس میں
وہ دامانِ رحمت چلو دیکھتے ہیں
ریاض احمد قادری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں