ان کا ہو جائیے سدا کے لیے نعت شریف

نعت پاک حبیب 
صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ و سلّم 

ان کا ہو جائیے سدا کے لیے 
زندگی کے لیے ، بقا کے لیے 

پڑھتے رہیے درود کثرت سے 
قرب کے واسطے ، لقا کے لیے

رب نے بخشا وجود عالم کو 
صرف اور صرف مصطفیٰ کے لیے 

میری آنکھوں کو ہو عطا معراج 
"دید کا جام دیں خدا کے لیے"

کرتے رہیے اطاعت آقا کی
رب کونین کی رضا کے لیے 

رب کے محبوب کو وسیلہ کر 
ہاتھ جب بھی اٹھا ، دعا کے لیے 

گر ہے سینے میں داغ عشق نبی
نہیں ترسو گے تم ضیا کے لیے 

وقف میری زبان ہے راحت 
مدح ممدوح کبریا کے لیے 

از راحت انجم (ممبئی)
9892020938۔

تبصرے

مشہور اشاعتیں