محمد کا روضہ چلو دیکھتے ہیں

نعت شریف
محمد کا روضہ چلو دیکھتے ہیں
وہ جنّت کا نقشہ چلو دیکھتے ہیں

ملائک جہاں جھک کے دیتے سلامى
اُسى در کا جلوہ چلو دیکھتے ہیں

برستا مسلسل جہاں ابرِ رحمت
چلو شہرِ طیبہ چلو دیکھتے ہیں

وہ جنت کی کیارى جو لگتى ہے پیاری 
وہیں کر کے سجدہ چلو دیکھتے ہیں

جہاں پر پڑے ان کے پائے مکرّم
دمکتا ہے ذرّہ چلو دیکھتے ہیں

نبى کی ہے سنت بہت ہی نرالى
ہے جنت کا رستہ چلو دیکھتے ہیں

امام الرسل ہیں حبیبِِ خداہى
ہیں یٰسین ، طٰہٰ چلو دیکھتے ہیں

رفیع !عاجزى سے درِ مصطفیٰ پر
سنائیں گے نغمہ چلو دیکھتے ہیں

رفیع نعمانی مہراجگنج یوپی

تبصرے

مشہور اشاعتیں