نبیﷺ کا نگر سب چلو دیکھتے ہیں

نعت شریف=3

نبیﷺ کا نگر سب چلو دیکھتے ہیں
نہ رہ پائیں دل اب چلو دیکھتے ہیں

خیال و نظر کو جو بخشے طہارت
وہ روضہ ءِ طیبﷺ چلو دیکھتے ہیں

ملا درس انسانیت کا جہاں سے
نبیﷺ کا وہ مکتب چلو دیکھتے ہیں

جہاں حور و غلماں , نبی , اولیا بھی
کھڑے ہیں مودب چلو دیکھتے ہیں

ہیں آلِ نبیﷺ اور صحابہ کے مدفن
سبھی عالی منصب ,چلو دیکھتے ہیں

مدینے میں دن ہیں سبھی عید جیسے
منور ہر اک شب چلو دیکھتے ہیں

عنایت سے اپنی دیارِ محمدﷺ
دکھائے ہمیں رب چلو دیکھتے ہیں

عنایت علی عنایت , فیصل آباد

تبصرے

مشہور اشاعتیں