وه کعبے کا چرچہ چلو دیکھتے ہیں
وه کعبے کا چرچہ چلو دیکھتے ہیں
وه اسود کا جلوہ چلو دیکھتے ہیں
نگاہوں میں جس کو بسايا ہے کب سے
محمدﷺ کا روضہ چلو دیکھتے ہیں۔
ہیں آسودہ واں دوستانِ محمدﷺ
بقیع اور وہ ماویٰ چلو دیکھتے ہیں
یہ طیبہ کی باتیں بھی طیبہ میں ہوں گی
وه پیارا سا طیبہ چلو دیکھتے ہیں
بنا لی جو اشرف نے آنکھوں کا سرمہ
وہ خاکِ مدینہ چلو دیکھتے ہیں
اشرف بابا
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں