ہے جنت زمیں پر چلو دیکھتے ہیں نعت شریف

ہے جنت زمیں پر چلو دیکھتے ہیں
مدینہ کا منظر چلو دیکھتے ہیں

گھٹائیں یوں رحمت کی چھائی ہوئی ہیں
فضائیں معطر چلو دیکھتے ہیں

ہے گر دیکھنا تم کو روئے زمیں پر
وہ روضۂ اطہر چلو دیکھتے ہیں

مدینہ کی گلیوں میں ہیں پائے اقدس
ہے بہتر سے بہتر چلو دیکھتے ہیں

نگاہوں میں وہ سبز گبند بسا کر
چمک اپنے اندر چلو دیکھتے ہیں

فدا ان ﷺ پہ ہونے کو رب نے کہا ہے
دل و جاں لُٹا کر چلو دیکھتے ہیں

شفاعت محمد ﷺ کی راشد یقینی
سجا روزِ محشر چلو دیکھتے ہیں

راشد ریاض

تبصرے

مشہور اشاعتیں