وہ نگری مجلیٰ چلو دیکھتے ہیں نعت شریف

وہ نگری مجلیٰ چلو دیکھتے ہیں 
نبی کا محلہ چلو دیکھتے ہیں

وہ منبر وہ روضہ سنہری وہ جالی
وہ جنت کا نقشہ چلو دیکھتے ہیں

جو نعلین کے بوسے لیتا رہا ہے 
وہ نورانی رستہ چلو دیکھتے ہیں

تصور میں دیکھا جسے بارہا ہے 
نظر سے مدینہ چلو دیکھتے ہیں

چلا جو مدینے لیے عاشقوں کو 
رضا وہ سفینہ چلو دیکھتے ہیں

محمد رضا نقشبندی

تبصرے

مشہور اشاعتیں