"ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
30 رمضان المبارک 1444ھ 21 اپریل 2023ء
یوم اقبال رح کی مناسبت اقبال رح رنگ میں کہی گئی
نعت رسول ﷺ
"ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں"
ترے سامنے لا مکاں اور بھی ہیں
فدا ہو گئے غم نہیں کچھ کہ عاشق
مرے مصطفیٰ ﷺ کے یہاں اور بھی ہیں
مدینے میں اڑتے کبوتر فضا میں
مناظر حسیں تر وہاں اور بھی ہیں
خوشی سے درودوں سلاموں کو پڑھ کے
ہوئے سب کے دل شادماں اور بھی ہیں
کہا حال دل کا ہے میں نے ذرا سا
وہ ﷺ سب جانتے غم نہاں اور بھی ہیں
مدینے میں آ کر مسرت سے ہوتے
دمکتے سے چہرے عیاں اور بھی ہیں
شفاعت نبی ﷺ سے تو معصوم تیرے
منور یہ جنت نشاں اور بھی ہیں
انعام الحق معصوم صابری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں