ملے گی سہولت چلو دیکھتے ہیں

ملے گی سہولت چلو دیکھتے ہیں 
یونہی کر کے ہمت چلو دیکھتے ہیں

ہوئے رہنما بے ایماں جب سے سارے
مٹی ان کی جرات چلو دیکھتے ہیں

دیں الزام اک دوسرے کو مسلسل
بڑھی ان میں نفرت چلو دیکھتے ہیں

غریبوں پہ مہنگائ ڈھائے ستم
گئے کھا یہ دولت چلو دیکھتے ہیں

نہ تکریم آئین عدالت کی باقی
یہ کیسی سیاست چلو دیکھتے ہیں

محافظ وطن کے کریں جو حفاظت
تو پھر اپنی طاقت چلو دیکھتے ہیں

لکھو شعر خاور محبت زباں میں
بنے گھر یہ جنت چلو دیکھتے ہیں

خاور چشتی

تبصرے

مشہور اشاعتیں