ہے گلشن سخی کا چلو دیکھتے ہیں نعت شریف
یکجا کلام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہے گلشن سخی کا چلو دیکھتے ہیں
ہے روضہ نبی کا چلو دیکھتے ہیں
برستی یہاں پر ہے رحمت کی بارش
ہے مرکز زمیں کا چلو دیکھتے ہیں
بہاریں ہیں کلیاں یہاں بوۓگل ہے
مکاں ہے امیں کا چلو دیکھتے ہیں
ہے مسجد جہاں پر ہے جنت میں دیکھو
ہے بندہ سمیع کا چلو دیکھتے ہیں
ابھی بھی وہاں پر طریقہ نبی ﷺ کا
ہے اسوہ مطیع کا چلو دیکھتے ہیں
سمٹتے ہیں سارے اسی سر زمیں پر
ہے محور سبھی کا چلو دیکھتے ہیں
ہے ماہ مبارک ہے آمد وہاں پر
جو روح الامیں کا چلو دیکھتے ہیں
حامد حسین
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں