ہم مدینہ چلے ہیں سنبھلتے ہوئے
11 رمضان المبارک 1444ھ 2 اپریل 2023ء
نعت رسول مقبول ﷺ
ہم مدینہ چلے ہیں سنبھلتے ہوئے
با ادب نعت سرکار ﷺ پڑھتے ہوئے
لے کے خوشبو پسینے کی سرکار ﷺ کے
عود عنبر سبھی ہیں مہکتے ہوئے
لے چلو پاک طیبہ سنبھالو مجھے
"عمر کی سیڑھیوں سے پھسلتے ہوئے"
ورد لب پر درودوں کا جب ہو گیا
زندگی میں لگے پھول کھلتے ہوئے
ہے یہ معصوم خواہش مرے دل کی بس
موت آئے مجھے نعت لکھتے ہوئے
انعام الحق معصوم صابری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں