کھول کر جب کوئ قرآن کا پارہ دیکھا
کھول کر جب کوئ قرآن کا پارہ دیکھا
جا بجا آپﷺ کی سیرت کا حوالہ دیکھا
کہیں احمد کہیں یٰسیں کہیں طٰہ دیکھا
سارا قرآن محمدﷺ کا قصیدہ دیکھا
دیکھ کر آپﷺ کے چہرے کو یہ جابرؓ بولے
چاند سے بڑھ کے حسیں آپﷺ کا چہرہ دیکھا
حُسنِ یوسفؑ پہ فدا مصر کی ملکہ دیکھی
حُسنِ احمدﷺ پہ فدا سارا زمانہ دیکھا
حُسن پر اپنے نہ اتراؤ مکینِ جنت
تُم سے بڑھ کر تو حسیں آپﷺ کا تلوا دیکھا
انبیاء سارے ہی ہیں لازمِ تعظیم مگر
مر تبہ آپﷺ کا کونین میں اعلٰی دیکھا
مجھ سے اِس بات پہ چاہو تو قسم لے لو تُم
دو جہاں میں نہ حسیں آپﷺ کے جیسا دیکھا
بیٹھ جاتے ہیں غلامانِ محمدﷺ صفدر
ذکرِ سرکارﷺ کا جب بھی کہیں حلقہ دیکھا
محمد صفدر سیاف
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں