کرم کی فضائیں چلو دیکھتے ہیں
نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کرم کی فضائیں چلو دیکھتے ہیں
نبٌی کی عطائیں چلو دیکھتے ہیں
خدا جن کی قسمیں ہے کھاتا قرآں میں
وہ ان کی ادائیں چلو دیکھتے ہیں
فلک سے ملائک جو روضے پہ آکر
وہ سر کو جھکائیں چلو دیکھتے ہیں
درُودُوں کے نغمے لبوں پر سجا کر
مرادیں بھی پائیں چلو دیکھتے ہیں
کریم آقا اپنے نواسوں کے صدقے
کریں گے نگاہیں چلو دیکھتے ہیں
ہے امید ہم کو محمٌد ہمارے
سنیں گے صدائیں چلو دیکھتے ہیں
جوبرسائیں رحمت کی رم جھم لیاقت
وہ نوری گھٹائیں چلو دیکھتے ہیں
لیاقت بھٹہ جتوئی
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں