حرم کی صدا ہے چلو دیکھتے ہیں نعت شریف

حرم کی صدا ہے چلو دیکھتے ہیں
وہ جلوہ نما ہے چلو دیکھتے ہیں

جو جاتا ہے خالی بھرا لائے دامن
یہ اسکی عطا ہے چلو دیکھتے ہیں

حرم کے مناظر دکھا میرے مولا
بڑا دل خفا ہے چلو دیکھتے ہیں

یہ پلکوں کے قطرے لیں بوسے حرم کے
وہ خاک شفا ہے چلو دیکھتے ہیں

پیمبر کی جاری ہے ایڑی کا پانی
جو زم زم کھلا ہے چلو دیکھتے ہیں

وہاں دھلتے ہیں پاپ سب زندگی کے
مقامء سخا ہے چلو دیکھتے ہیں

بلا لے خدایا فقیرء عجم کو
یہ دل کہہ رہا ہے چلو دیکھتے ہیں

مرزاخان ارشدؔ شمس آبادی

تبصرے

مشہور اشاعتیں