درودپڑھنےکی عادت جوکرلےدنیامیں
*بزم میں کہا گیا مکمل کلام*
بہت ہے فائدہ کچھ کا ظہور ہوتا ہے
درود پڑھنے سے چہرے پہ نور ہوتا ہے
درودپڑھنےکی عادت جوکرلےدنیامیں
وہ دو جہان میں قربِ حضور ہوتا ہے
ہوجسکا سینہ مدینہ نبی کی الفت کا
کرم حضور کا اس پر ضرور ہوتا ہے
عمل جوکرتاہےپیارےنبی کی سنت پر
وہ ہر برای و فیشن سے دور ہوتا ہے
جہاں پہ میرے نبی نےاسد قدم رکھا
زمیں کا ٹکڑا وہی رشکِ طور ہوتا ہے
اسدالله نظامی مصباحی کبیر نگری
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں